: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج بہار میں
انتخابی مہم چلاتے ہوئے ایل جے پی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان پر
شدید انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رام ولاس پاسوان سے بڑکر
رنگ بدلانے والے کسی قائد کو نہیں دیکھی۔آج انہوں نے ضلع کھگاریا کے پربٹا
میں
انتخابی جلسہ سے دوران خطاب کہا کہ 2002کے فسادات کے بعد این ڈی اے سے
باہر نکل کر رام ولاس پاسوان نے دنیا کے سامنے مکاری کی ہے یہی وجہ ہے کہ
وہ آج دو بارہ این ڈی اے میں شامل ہوگئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ تمام
سیاسی جماعتیں تمام مسائل کو بازو میں رکھتے ہوئے انتخابات میں کامیابی کے
حصول پر ہی اپنی توجہ کو مرکوز کی ہیں۔